وہ حضرات جواپنے گھرو مساجد میں درست سمت قبلہ(Direction of Qibla) معلوم کرنے کے لئے تذب کا شکار رہتے ہیں اور سارا سال ہی اسے معلوم کرنے میں کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ایسے افراد 27 اور 28 مئی 2021ء کو سورج کی مدد سےآسانی کےساتھ سمت قبلہ معلوم کرسکتے ہیں۔

سمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ:

سال میں 2 مرتبہ (27،28مئی اور 15،16 جولائی )سورج عین کعبہ معظمہ کے اوپر آتا ہے۔اس وقت کسی شے (Object) کے بننے والے سائے(Sun Shadow) کی مدد سے (مساجداور گھروںوغیرہ کے لیے)بآسانی درست سمت قبلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ : 27،28 مئی کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دن 12:18 (پاکستان کے وقت کے مطابق دن 02:18 )پرکسی بھی لکڑی یا سریے (Iron Rod) وغیرہ کو عموداً (Vertical)اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔

اب درج شدہ وقت پر بننے والے سائے پر کوئی نشان لگادیں۔ اب سائے کے نشان پر کھڑے ہو کر اس لکڑی ،سریے یا ڈوری کی جانب رخ کرنے سے عین کعبہ کو رخ ہو جائے گا۔(اگر یہ عمل 4,2منٹ قبل یا بعد بھی کیا تو کوئی حرج نہیں)

نوٹ: اگر عین قبلہ سے (سیدھی یا الٹی جانب) 45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہو گئی۔ (بہارِ شریعت، ۳؍۴۸۷، حصہ ۳ ماخوذاً ، مکتبۃ الدینہ کراچی)

چند مشہور ممالک میں درست سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات :

٭گھانا، گمبیا، ماریطانیہ، مالی، ٹوگووغیرہ 9:18 AM ٭برطانیہ(U.K)،آئس لینڈ ،آئر لینڈ ،بینن،نائجر،نائجیریا،کونگو وغیرہ10:18 AM ٭البانیہ ،آسٹیریا،ڈنمارک، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈ، ناروے، اسپین، سویڈن، مصر،بوٹسوانا،لیسیتھو، ملاوی، موزمبیق سائوتھ افریقہ وغیرہ11:18AM ٭سعودی عرب، بحرین، عراق، کینیا، کویت، قطر، تنزانیہ، یمن، سوڈان، بلغاریہ ، گریک، ترکی، جوڑڈن، لبنان، اسرائیل، شام وغیرہ 12:18 PM ٭عرب امارات،عمان،موریشس وغیرہ 1:18 PM ٭ایران، افغانستان 1:48 PM ٭پاکستان، تاجکستان وغیرہ 2:18 PM ٭انڈیا ، سری لنکا2:48 PM٭نیپال3:03 PM ٭بنگلادیش 3:18 PM ٭انڈونیشیا (جاوا) ، تھائیلینڈ4:18 PM ٭چین، ھانگ کانگ ، ملائیشیا، فلپائن،سینگاپور ،تائیوان، انڈونیشیا (کالیمنٹن) وغیرہ5:18 PM ٭جاپان، کوریا6:18 PM

شعبہ اوقاتُ الصلاۃ (دعوت اسلامی) Email:prayer@dawateislami.net