20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 20 فروری 2022ء بروز اتوار جی 11 اسلام آباد کی ایک دکان میں کفن دفن کورس کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس کورس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ میں شرکت
کرنے کے فضائل بیان کئےاور اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔
بعدازاں ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
صداقت عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)