افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں واقع علاقہ شیانگو (Shiango)میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مقامی اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی بھی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعدمقامی مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی جبکہ شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔ بعدازاں اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔