26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب
پاکستان کے شہرشیخوپورہ میں جامع مسجد فیضان کریم کا افتتاح کیا گیا جس میں علاقے
کے اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نمازِ مغرب پڑھا کر مسجد کا افتتاح
کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں
باجماعت پڑھنے اور اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم میں داخلہ دلوانے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)