مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن کابینہ مجلس محمد ظفر عطاری نے 17مئی کو فون پر پیر شمس العارفین نیروی نقشبندی  صاحب (آستانہ عالیہ نیریاں شریف تراڑ کھل کشمیر) سے رابطہ کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ولادت عطار کے متعلق تاثرات بھیجنے کی استدعا کی جس پر پروفیسر نے اپنے ویڈیو تاثرات عطا فرمائے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پیر شمس العارفین نیروی نقشبندی صاحب کا کہنا تھا کہ امیر اہلِ سنت نے جو دینی خدمات سر انجام دی ہیں وہ ملت اسلامیہ پر آپ کا عظیم احسان ہیں، آپ نے کثیر تعداد میں کتب کا تحفہ دیا، کثیر تعداد میں مدارس کا تحفہ دیا۔ دعوتِ اسلامی نے جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے یہ ان کے قائد کی قائدانہ صلاحیوں کا نتیجہ ہے۔ پیر شمس العارفین نیروی نقشبندی صاحب نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو یوم ولادت پر مبارکباد بھی دی۔