25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
24 اکتوبر 2021ء کو ملک شام سے تشریف لائے
ہوئے سلسلہ قادریہ کے عظیم پیشوا سید حسن سائد بادنجکی الحسینی حفظہ اللہ سے نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ملاقات کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے انہیں دنیا بھرمیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی وفلاحی پربریفنگ دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس
سے قبل مشائخ کرام نےمدنی مرکز فیضان
مدینہ لاہور میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد ہاشم خان عطاری صاحب سے ملاقات کی
جبکہ مفتی صاحب نے علمائے کرام کو اپنی لکھی ہوئی کتاب تحفے میں پیش کی۔