دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت  پچھلے دنوں شکر گڑھ پنجاب کی جامع مسجد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ بعد ازاں ذمہ داران نے جامع مسجد سے اوراقِ مقدسہ کے باکسز بھی خالی کئے۔(رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)