شعبہ  تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 اپریل 2024ء بروز بدھ بعد نمازِ عشا رات تقریباً 9 بجے شاہی مسجد ناظم آباد نمبر 2 نزد یونین آفس یادِ رمضان و ماہانہ گیارہویں شریف اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

یادِ رمضان اجتماع میں رکن شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے ” یادِ رمضان “کے موضوع پر بیان کیا اور آخر میں اسلامی بھائیوں کو شعبہ اوراقِ مقدسہ کے متعلق ذہن دیا اور اچھی اچھی نیتیں کروائی ۔

بعداز بیان رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ :حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)