18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
خیرخواہیِ امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے تحت 5 مئی 2024ء کو لاہور ڈویژن کے شعبہ ذمہ داران نے دینی کاموں
کے حوالے سے لاہور ڈویژن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر شعبہ ذمہ دار لاہور محمد احمد رضا
عطاری نے تمام شعبہ ذمہ داران کو حال ہی میں بننے والے شہید اوراقِ مقدسہ کے اسٹور
کا وزٹ کروایا اور انہیں اس کے متعلق مختلف امور پر آگاہی دی۔