شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پردعوتِ اسلامی کے
تحت وسیع پیمانے پر دینی و فلاحی سرگرمیاں
سندھ کے تاریخی شہر بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری میں بارہویں
صدی ہجری کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سیدنا شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کے بابرکت موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت وسیع پیمانے
پر دینی و فلاحی خدمات سرانجام دی گئیں۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق عرسِ پاک کی
مناسبت سے عظیم الشان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے
علاوہ زائرین کے لیے قافلوں کی آمد، قرآن خوانی، فاتحہ خوانی، درس و بیان، علاقائی
دورہ برائےنیکی کی دعوت، شارٹ کورسز، سیکھنے
سکھانے کے حلقوں اور مختلف دینی
ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا گیا۔
شدید گرمی کے موسم میں زائرین کی سہولت و آسانی
کے لیے شعبے کی جانب سے بالخصوص میڈیکل کیمپ، روحانی علاج کے بستے اور مکتبۃ المدینہ
کے دینی کُتُب کے اسٹالز بھی قائم کیے گئے جو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات اور اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم سے
محبت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں ۔(رپورٹ: کامران علی عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاء ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami