25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں جنت السندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں سیلف ڈویلپمنٹ کے ٹاپک پر ایک سمینار
منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر پروفیسر منظور ابڑو ڈین فیکلٹی کراپ پروٹیکشن سمیت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس و اساتذہ نے شرکت کی۔
اس سمینار
میں مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے’’نئی ایجادات کے مطابق اپنے آپ کا تیار کرنے ‘‘ کے عنوان پر تربیت کی جس میں اسٹوڈنٹس کو جدید تحقیق کی طرف بڑھنے
نیز اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے
کامیاب لوگوں کے تجربات سے سیکھنے کا ذہن
دیا۔
اس
کے علاوہ دورانِ سیشن ثوبان عطاری نے شرکا
کو اپنے سارے کام مینج کرنے کی سوچ دی اور جدید دور کے مطابق اپنے آپ
کو ڈھالنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)