پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری پاکستان کے شہر کراچی کے دورے پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ دورہ صحرائے مدینہ کراچی میں واقع مفتیِ دعوتِ اسلامی مرحوم مفتی محمد فاروق عطاری مدنی اور مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم عطاری کے مزار پر حاضری دی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مزار پر فاتحہ خوانی پڑھی نیز دعا کا بھی سلسلہ رہا۔اس موقع پرنگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)