دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 24
ستمبر 2020ء بروز جمعرات مجلس حفاظتی امور
کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے خدمات دین میں مصروف عمل عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی مجلس
کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت بیان کی اور مسلمان جنازے کو غسل دینے ، کفن کاٹ نے پہنانے اور دفنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔
دسری جانب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم دارالسنہ کے تحت ہیلپ ڈیسک کا اہتمام کیا گیا جس میں شوریٰ کے مشورے میں آنیوالے ذمہ دار ان دعوت اسلامی کی رہنمائی اور خوش آمدید کا سلسلہ ہے ۔
دارالسنہ کے تحت ہیلپ ڈیسک پر عبدالروف مدنی عطاری مجلس کفن دفن اور سلیم عطاری دارالسنہ نے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ذمہ داران کو خوش آمدید کہا اور انکی مختلف امور میں رہنمائی کی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن)