اللہ تعالی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو آخری نبی پیدا فرمایا اور آپ پر سلسلہ نبوت کو ختم فرما دیا .آپ صلی  اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے پاس بہت سے کمالات اور معجزات موجود تھے. جو کسی کو بھی عطا نہ ہوئے تھے. جیسے چاند کے دو ٹکرے کرنا,انگلیوں سے چشمے جاری کرنا اسی طرح آپ بہت سے انداز میں تربیت فرماتے جیسے قول کے ذریعے,فعل کے ذدیعے,اور ایسے ہی آپ سوالیہ انداز سے تربیت فرماتے. آئیے ہم چند احادیث ذیل میں پیش کرتے ہیں ۔

(1) خاموشی اور اچھی عادت کا کمال : وَعَنْ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ أَلَا أَدُلُّكَ عَلٰى خَصْلَتَيْنِ هُمَا أَخَفُّ عَلَى الظُّهْرِ وَأَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ قَالَ:قُلْتُ: بَلٰى.قَالَ: طُولُ الصَّمْتِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهٖ مَا عَمِلَ الْخَلَائِقُ بِمِثْلِهِمَا ۔

ترجمہ : روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو ذر کیا میں تم کو ایسی دو خصلتوں پر رہبری نہ کروں جو پیٹھ پر ہلکی ہیں ترازو میں بھاری ہیں فرماتے ہیں میں نے عرض کیا ہاں تو فرمایا دراز خاموشی اور اچھی عادت اس کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے مخلوق نے ان دو جیسے کام نہ کیے ہوں گے۔ (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:6 , اچھی باتوں کا بیان ، باب زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان ،حدیث نمبر:4867)

(2) اللہ پاک سے ڈرو: وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:أَتُدْرُوْنَ مَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ الْجَنَّةَتَقْوَى اللّٰهِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ. أَتُدْرُونَ مَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ النَّارَ الْأَجْوَفَانِ: الْفَمُ وَالْفَرْجُ .رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه۔ ترجمہ : روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ کیا تم جانتے ہو کہ کون سی چیز زیادہ لوگوں کو جنت میں داخل کرتی ہے الله سے ڈر اور اچھی عادت کیا جانتے ہو کہ لوگوں کو آگ میں کون چیز زیادہ لے جاتی ہے دو خالی چیزیں منہ اور شرمگاہ (ترمذی، ابن ماجہ) ( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح،اچھی باتوں کا بیان ،باب زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان ،جلد:6 , حدیث نمبر:4832)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ خاتم النبیین