(3) پانچوں نمازوں کی مثال:  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم میں سے کسی شخص کے دروازے پر نہر ہو اور وہ اس میں ہر دن میں پانچ مرتبہ غسل کرے کیا اس پر کوئی میل باقی رہے گی تو انہوں نے کہا اس پر میل باقی نہیں رہے گی تو فرمایا کہ یہ پانچ نمازوں کی مثال ہے کہ اللہ اس کے ساتھ خطاؤں کو مٹا دیتا ہے ۔(صحیح بخاری جلد 1،باب صلاۃ الخمس۔۔۔۔حدیث نمبر528)

(4) نماز کا انتظار : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : حضور انور ﷺ نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس کے سبب اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ ختم کر دے اور درجات میں اضافہ فرمائی صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول الله ! ہاں ' آپ ﷺ نے فرمایا: جب طبیعت مائل نہ ہو اس وقت بہترین وضو کرنا زیاده قدم چل کر مسجد میں جانا اور ایک نماز سے فراغت پر دوسری نماز کا انتظار کرنا یہی تیاری ہے ' یہی تیاری ہے ' یہی تیاری ہے۔ (كتاب : الترغيب والتربيب ، باب : كتاب الطهارة ، جلد نمبر : 1 ، صفحہ نمبر : 174 ، حدیث نمبر : 305 ، مکتبہ شبیر برادرز )

(5) جنتی کلمہ: حضرت عبداللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ مجھ سے نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ میں تیری رہنمائی ایسے کلمے پر نہ کروں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ وہ کون سا کلمہ ہے تو ارشاد فرمایا کہ وہ کلمہ لا حول ولا قوة الا باللہ ہے۔ (صحیح مسلم، كتاب الذكر باب استحباب، جلد 1،حديث 2704)

اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں ان احادیث میں جو کچھ بیان ہوا اس پر عمل کرنے اور دوسروں پر انفرادی کوشش کر کے ان کو عمل کروانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین