پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ  پاک کے پیارے نبی رسولِ ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف پہلوؤں سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تربیت فرمائی کبھی مثال کے ذریعہ کبھی سوالیہ انداز سے تو اس امت کے لیے بھی سبق ہے کے وہ اپنے ماتحتوں کی احسن انداز سے تربیت کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں تمام تر خباستیں دور ہوں جائیں۔اسی ضمن میں پانچ احادیث ذکر کی جاتی ہیں:

(1) ذکر کرنے والوں کی مجلس اختیار کرو:حضرتِ أبو رزین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس چیز کی اصل پر رہبری نہ کروں جس سے تم دنیا و آخرت کی بھلائی پالو (پس وہ اصل چیز یہ ہےکے) تم ذکر کرنے والوں کی مجلس اختیار کرو۔(شعب الایمان ،جلد نمبر 6، ص 492،الحدیث 9024)

(2) وہ چیز جس پر آگ حرام ہے:وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَنْ يَحْرُمُ عَلَى النَّارِ وَبِمَنْ تَحْرُمُ النَّارُ عَلَيْهِ عَلٰى كُلِّ هَيِّنٍ لَيِّنٍ قَرِيبٍ سَهْلٍ روایت ہے حضرت عبدالله ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کیا میں تمہیں اس چیز کی خبر نہ دوں جو آگ پر اور آگ اس پر حرام ہوتی ہے ہر نرم طبیعت نرم زبان لوگوں سے قریب درگزر کرنے والا۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، الفصل الثانی، باب اچھی باتوں کا بیان، جلد 6، الحدیث 5084)

(3) مسیح دجال سے زیادہ خطرناک خبر:وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى اللَّه عليه وسلم وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ، فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا هُوَ أَخْوَفُ عَلَيْكُمْ عِنْدِي مِنَ الْمَسِيح الدَّجَّالِ لا فَقُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: الشِّرْك الْخَفِيُّ: أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ فَيُصَلِّيَ فَيَزِيدَ صَلَاتَهُ لِمَا يَرَى مِنْ نَظَرِ رجلٍ۔

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے جب کہ ہم مسیح دجال کا تذکرہ کررہے تھے تو فرمایا کہ کیا میں تم کو اس چیز کی خبر نہ دوں جو میرے نزدیک تمہارے لیے مسیح دجال سے زیادہ خطرناک ہے ہم نے عرض کیا ہاں یارسول اللہ فرمایا وہ خفیہ شرک ہے یعنی یہ کہ کوئی شخص نماز پڑھنے کھڑا ہو تو اپنی نماز اس لیے زیادہ کرے کہ کسی شخص کو دیکھے کہ وہ اسے دیکھ رہا ہے۔ (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، الفصل الثالث، باب دل کو نرم کر دینے والی باتوں کا بیان، جلد 7، الحدیث 5333)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو !ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احسن انداز میں سمجھایا اللہ پاک ہمیں بھی نرم لہجے اور احسن انداز سے سمجھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم