ذہنی آزمائش سیزن 12 مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچ ہوچکا ہے۔اس سلسلے کا پہلا سیمی فائنل 2 فروری 2021ء کو جناح ہال کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوا جس میںQuarter Final میں کوالیفائیڈ ہونے والی سرگودھا اور گجرات کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ان دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ رہا۔ زبردست مقابلے کے بعد سرگودھا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

دوران سلسلہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کومدنی پھول دیئے جبکہ پروگرام کی میزبانی رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری فرمارہے تھے۔

اس پروگرام میں اراکین شوریٰ حاجی رفیع العطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری، نگران مجلس پروفیشنل محمد ثوبان عطاری اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔