دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس پاکستان کے تحت پچھلے دنوں انجم رضا عطاری نگران مجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے سرگودھا اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل کرکٹ کلب کے کوچ محمد عمران عطاری سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی انجم رضا عطاری نگران مجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے فیصل کرکٹ کلب کے کوچ محمد عمران عطاری کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور فیضان آن لائن کورسز میں داخلہ کا ذ ہن دیا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)