دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس پاکستان کے تحت پچھلے دنوں انجم رضا عطاری نگران مجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے سرگودھا سٹی کرکٹ اکیڈمی میں مدنی حلقہ لگایا جس میں حاضرین کو نیکی کی دعوت دی۔

دوسری جانب انجم رضا عطاری نگران مجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے علی عامر ہاکی اکیڈمی کے کوچ محمد فیاض سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں دین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)