عمران
رضا(درجہ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم
سادھوکی لاہور، پاکستان)
قرآن
مجید میں مختلف مقامات پر صبر کا ذکر نہ صرف ایک اخلاقی خوبی کے طور پر بلکہ نجات،
کامیابی اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے بنیادی شرط کے طور پر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اِنَّ اللہ مَعَ
الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنز العرفان:بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ:
153)
یہ آیت
اس بات کی واضح دلیل ہے کہ صبر محض ایک وقتی برداشت نہیں بلکہ ایمان کا مظہر اور
اللہ کی معیت کا ذریعہ ہے۔
(1) صبر سے مدد چاہو : وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-وَ اِنَّهَا لَكَبِیْرَةٌ اِلَّا عَلَى الْخٰشِعِیْنَۙ(۴۵) الَّذِیْنَ
یَظُنُّوْنَ اَنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ اَنَّهُمْ اِلَیْهِ
رٰجِعُوْنَ۠(۴۶)
ترجمۂ
کنز الایمان: اور صبر اور نماز سے مدد چاہو اور بےشک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر
جو دل سے میری طرف جھکتے ہیں۔ جنہیں یقین
ہے کہ انہیں اپنے رب سے ملنا ہے اور اسی کی طرف پھرنا۔ (پ1، البقرۃ:45، 46)
(2) اللہ صابروں کے ساتھ ہے: یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللہ مَعَ
الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک
اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔ (پ2، البقرۃ: 153)
(3) صبر
کرنا : اَلصّٰبِرِیْنَ وَ
الصّٰدِقِیْنَ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْمُنْفِقِیْنَ وَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ
بِالْاَسْحَارِ(۱۷) ترجمۂ کنز الایمان:صبر
والے اور سچے اور ادب والے اور راہِ خدا میں خرچنے والے اور پچھلے پہرسے معافی
مانگنے والے۔ (پ3،آل
عمران، 17)
(4) صبر کیا
اور اچھے کام کیے : اِلَّا
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِؕ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ
اَجْرٌ كَبِیْرٌ(۱۱) ترجمہ کنزالایمان:مگر جنہوں نے صبر کیا
اور اچھے کام کیے ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے ۔ (پ12،ہود: 11)
(5) صبر
کرو کہ اللہ نیکوں کا اجر ضائع نہیں کرتا: وَ
اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِؕ-اِنَّ
الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِؕ-ذٰلِكَ ذِكْرٰى لِلذّٰكِرِیْنَۚ(۱۱۴) وَ
اصْبِرْ فَاِنَّ اللہ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ(۱۱۵)
ترجمۂ کنز الایمان: اور نماز قائم رکھو دن کے
دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصوں میں بےشک نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں یہ نصیحت
ہے نصیحت ماننے والوں کو اور صبر کرو کہ اللہ نیکوں کا نیگ (اجر)ضائع نہیں کرتا۔ (پ12، ھود: 114، 115 )
اللہ پاک ہمیں قرآنی تعلیمات پڑھ کر عمل کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami