صبر بردباری اور استقامت کا نام ہے قرآن میں اللہ پاک نے کئی مقامات پر صبر کا بیان فرمایا ہے اور مختلف معانی کے ساتھ اور حکم فرمایا صبر کے ذریعے مدد حاصل کرو جس کا بیان قرآنِ کریم کی درج ذیل آیات میں ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللہ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳)

ترجمۂ کنز العرفان:اے ایمان والو! صبر اور نمازسے مدد مانگو، بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔ (پ2، البقرۃ: 153)

اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ(۱۰)

ترجمۂ کنز العرفان :صبرکرنے والوں ہی کو ان کا ثواب بے حساب بھرپور دیا جائے گا۔ (پ23، الزمر: 10)

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا- وَ اتَّقُوا اللہ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠(۲۰۰)

ترجمۂ کنز العرفان : اے ایمان والو!صبر کرو اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہواوراسلامی سرحد کی نگہبانی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو ا س امید پر کہ تم کامیاب ہوجاؤ ۔ (پ4، آل عمران: 200)

وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِ اللہ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ(۱۲۷)

ترجمۂ کنز العرفان:اور صبر کرو اور تمہارا صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے اور ان کا غم نہ کھاؤ اور ان کی سازشوں سے دل تنگ نہ ہو۔ (پ14، النحل:127)

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠(۳)

ترجمۂ کنز الایمان:مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی۔ (پ30، العصر:1تا3)

اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر صبر کا ذکر کیا کبھی صبر بدنی مشقات کو برداشت کرنے کے لیے آتا ہے اس طرح کبھی طبعی خواہشات کے تقاضوں سے صبر کرنا صبر کہلاتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں صبر کرنے کی تلقین عطا فرمائے ۔ آمین