محمد ارسلان ( درجہ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ،
پاکستان)
دین
اسلام کامل و اکمل اور مکمل ضابطہ حیات ہے یعنی اسلام جس طرح عشق مصطفی اور عبادت
الہی کا حکم دیتا ہے اسی طرح مشکلات وغیرہ میں صبر کرنے کا حکم بھی دیتا ہے۔ آئیے صبر کے بارے میں کچھ آیاتِ مبارکہ پڑھتے ہیں :
(1)
بسنے کی جگہ:
ترجمہ کنزالایمان : ان کو جنت کا سب سے
اونچا بالاخانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے(دعا وآداب) اور
سلام کے ساتھ اُن کی پیشوائی ہوگی۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے کیا ہی اچھی ٹھہرنے اور
بسنے کی جگہ۔ (پ19،
الفرقان:75، 76)
(2)
دُگنا اجر: اُولٰٓىٕكَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَهُمْ
مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوْا
ترجمہ
کنز الایمان : ان کو ان کا اجر دوبالا دیا جائے گا بدلہ ان کے صبر کا۔ (پ 20، القصص: 54)
(3) جنت
کے بالا خانے:
ترجمہ کنزالایمان : اور بےشک جو ایمان لائے
اور اچھے کام کیے ضرور ہم انہیں جنت کے بالا خانوں پر جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں
بہتی ہوں گی ہمیشہ ان میں رہیں گے کیا ہی اچھا اجر کام والوں کا ۔ وہ جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب ہی پر بھروسہ
رکھتے ہیں ۔ (پ21،
العنکبوت:58، 59)
تفسیر
: اچھے عمل کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے تکلیفوں،مصیبتوں اور سختیوں پرصبرکیا ۔ ( تفسیر
صراط الجنان ، ج : 7 ، پ : 21 ، سورہ عنکبوت ، آیت : 58٫59 ، ص : 398٫399 )
(4)
اللہ کی نشانی: اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ
بِنِعْمَتِ اللہ لِیُرِیَكُمْ مِّنْ اٰیٰتِهٖؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ
لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ(۳۱)
ترجمہ
کنزالایمان : کیا تو نے نہ دیکھا کہ کُشتی دریا میں چلتی ہے اللہ کے فضل سے تاکہ
تمہیں وہ اپنی کچھ نشانیاں دکھائے بےشک اس میں نشانیاں ہیں ہر بڑے صبر کرنے والے
شکرگزار کو ۔ (پ21،
لقمان:31)
تفسیر
: بیشک کشتی کی روانی میں ہر اس شخص کیلئے نشانیاں ہیں جو بلاؤں پر بڑا صبر کرنے
والااور اللہ تعالیٰ کی نعمتو ں کا بڑا شکر گزار ہو۔ صبر اور شکر یہ دونوں صفتیں مومن کی ہیں تو گویا ارشاد فرمایا’’اس میں ہر
مومن کے لئے نشانیاں ہیں۔ ( تفسیر صراط الجنان ، ج : 7 ، پ : 21 ،
سورہ لقمان ، آیت : 31 ، ص : 517٫518 )
(5)
اہم کام:وَ
لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ۠(۴۳)
ترجمہ کنزالایمان: اور بے شک جس نے صبر کیااور
بخش دیاتو یہ ضرور ہمت کے کام ہیں ۔ (پ25،الشوریٰ: 43)
اللہ پاک ہمیں ہر
حال میں اپنا صابر و شاکر بندہ بنائے۔ آمین
Dawateislami