19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت گزشتہ
دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مبلغ دعوت اسلامی حاجی منصور عطاری نے لاہور ریجن کی کابینہ مریدکے شیخوپورہ میں مدنی حلقہ لگایا۔ مدنی حلقے میں مقامی
مفتیانِ کرام، علمائےکرام اور ائمہ و خطبا
نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں بالخصوص مجلس تجہیز و تکفین کی خدمات کے متعلق آگاہی دی جس پر علمائے کرام
نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون
کرنے کی نیت بھی فرمائی۔(رپورٹ:محمد
عمیر عطاری، پاکستان آفس ذمہ دار مجلس تجہیز
و تکفین)