دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں بنگلہ دیش CTG ریجن موہانگر زون پنچلش کابینہ روفہ باد ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنّت کے عطا کردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اورہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔