پنجاب کے شہر احمد پور شرقپور میں مجلس رابطہ کے
ریجن ذمہ دار اور نگران کابینہ نے انچارج ریسکیو2 112 سے ملاقات کی اور انہیں نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی
ویلفیئرٹرسٹ اور بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے بتایا۔ بعد میں مجلس رابطہ کے ذمہ داران
نے ریسکیو آفس میں Distancing Social کے ساتھ مدنی حلقہ لگایا
جس میں اسٹیشن انچارج اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے درس دیا اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن
دیا۔
اسی طرح
پنجاب کے ہی شہر ساہیوال میں بھی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے R.P.O آفس میں رانا افتخار (D.S.Pساہیوال) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت
ہونے والے امدادی کاموں، تھیلیسیمیا اور
دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے دیگر شہروں میں لگائے جانے والے بلڈ کیمپس کے
حوالے سے بتایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے اس کاوش کو خوب سراہا۔