10 صفر المظفر, 1448 ہجری
3 جولائی 2026ء کو سوازی لینڈ (Eswatini, Southern Africa) کی ملک
نگران، سب کانٹینینٹ نگران اور رکنِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس کا مقصد سوازی لینڈ میں دینی
کاموں کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ ٔخیال کرنا تھا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے دینی سرگرمیوں کے موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح
مقامی سطح پر دینی کاموں کو بڑھایا جائے تاکہ دینی کاموں میں اضافے کے ساتھ دینی
تعلیمات کی ترویج ہو سکے۔
اس کے
علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف اہم نکات پر کلام کیا تاکہ علاقائی سطح
پر دینی کاموں کی کامیابی کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
Dawateislami