20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سری لنکا میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں
مختلف سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Wed, 23 Oct , 2024
31 days ago
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ
اسلامی کے تحت 30 ستمبر 2024ء کو سری لنکا کی سب کانٹیننٹ
نگران، نگرانِ سری لنکا، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داران اور دیگر سطح کی نگران
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی
تیاری اور دینی کام کرنے کے طریقۂ کار پر مشاورت کی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سری لنکا
میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام بڑھانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔