26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے
سلسلے میں قائد آباد ٹاؤن کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے دو مساجد میں درس دیا۔
اس دوران اراکینِ شوریٰ نے مقامی ذمہ داران،
مسجد کی انتظامیہ اور علاقے کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورہ کیا جس میں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا جس پر وہاں
موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)