20 شوال المکرم, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 3 اپریل
2026ء کو محلہ قاضی آباد، زون 3 بہارہ کہو، اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن
کورس“ منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
کورس کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا
محمد مزمل عطاری مدنی نے حاضرین کو غسلِ میت کے شرعی احکام و اصول اور اس کی احتیاطیں بیان کیں نیز غسلِ میت
دینے، کفن کاٹنے/ پہنانے کا عملی طریقہ بھی کرکے بتایا۔
صوبائی ذمہ دار نے عوام الناس میں پائی جانے
والی غلطیوں کی طرف نشاندہی کی اور حاضرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات
دیئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami