امیر اہل سنت کی حافظ قاری ذوالفقار عطاری کو بیٹے کی
ولادت پر مبارکباد
حافظ قاری ذوالفقار عطاری کے گھر شہزادے
کی ولادت ہوئی
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے حافظ قاری ذوالفقار عطاری سمیت سارے
خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پیغام
عطار!
بال بچوں کی وجہ سے جہنم میں داخلہ :
حضرت امام فقہی ابواللیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں قیامت کے دن ایک شخص کے بیوی بچے فریاد
کریں گے یا اللہ پاک اس نے ہمیں دین کے احکام نہیں سکھائے یعنی
حرام روزی کھلاتا تھا مگر ہمیں معلوم نہیں
تھا لہذا اس شخص کو اس قدر پیٹا جائے گا کہ اس کی کھال تو کھال گوشت بھی ادھڑ جائے
گا پھر فرشتے اس کی پہاڑ کے برابرنیکیاں لائیں گے تو اس کے گھر والے یعنی گھر کے
افراد اپنی کمی پوری کرنے کے لئے اس کی ساری نیکیاں لے لیں گے وہ اپنے بال بچوں کی
طرف رخ کرکے کہے گا افسوس اب میری گردن پر صرف ان گناہوں کا بوجھ رہ گیا ہے جو میں
نے تم لوگوں کی خاطر کیا تھا۔ فرشتے اعلان کریں گے یہ وہ شخص ہے جس کی ساری نیکیاں
اس کے بال بچے لے گئے اور یہ ان کی وجہ سے جہنم میں داخل ہورہا ہے۔الامان والحفیظ
کرلے توبہ رب کی
رحمت ہے بڑی
قبر یں میں ورنہ
سزا ہوگی کڑی
اللہ
پاک گناہوں سے بچائے اور اپنی آل اولاد کی درست
تربیت کرنے کی سعادت بخشے اور انہیں رزقِ حلال کھلانے کی سعادت دے۔ اٰمین بجاہ
النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضویہ عفی عنہ
کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے حافظ قاری ذوالفقار عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ:
ماشا اللہ الکریم شہزادے کی
ولادت بہت بہت مبارک ہو ذوالفقار بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد
عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لیے
صاحبزادے کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لیے صحابیِ رسول کی نسبت سے یسار،
یسار کا مطلب ہے خوشحال میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارک باد
پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل
کرتا ہوں۔ اللہ
رب العزت اس بچے کو آپ کے لئے اور ساری
امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ اٰمین
بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ
وسلم
یارب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم یسار عطاری کو درازیٔ
عمر بالخیر عطا فرما۔ مولائے کریم! انہیں
صحتوں، راحتوں، عافتیوں، ر یاضتوں، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ اے اللہ
پاک انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور فرمانبردار بنا سارے خاندان کے لیے کلیجے کی
ٹھنڈک بنا یا اللہ پاک سارے خاندان میں ان کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دھوم دھام ہوجائے۔ مولائے کریم!
یہ پیا را پیار ا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر
عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ اسلامی کا عظیم مخلص مبلغ بنے مولائے کریم ان کی
امی کی کمزوری دور ہو انہیں صحت ملے راحت عافیت ہمت عطا ہوجائے۔ یا اللہ پاک! تیری رضا کے سائے میں نارمل لائف میں آکر دین و
دنیا کا کا م کرنے والی بنے، ان کے ابو کو
بھی حلال اور آسان روزی ملے، خوب برکتیں ملیں، صحت بھی دے، راحت بھی دے، دین کی خدمت کا
جذبہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے مزید مدنی پھول ارشاد فرمایا کہ تمام سوگواروں
کی خدمت میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی
گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے
ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے
جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے
اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور
نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔
مردوں
کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے
پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال
شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل
کی سعادت نصیب ہو۔
یاد
رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور
گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے
اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔
ہر
جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں
تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں
تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے
سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی
قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے
تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر
ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو
جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا
انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی
رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔
دعوت
اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور
عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آئے گا۔ اِن
شااللہ الکریم
مزید
کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے
تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔
زہے
نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے
یا مسجد کی تعمیر میں حصہ ہی لے لیجئے، مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفٰے صلی
اللہ علیہ وسلم
جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس پر اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک
اس کے لئے جنت میں موتی اور یعقوت کا گھر بنائے گا۔