دعوتِ اسلامی کے شعبے "مدنی چینل عام کریں" کے تحت پاکپتن شریف میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے حاضری دی۔

اس موقع پر نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری، صوبائی ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری، ڈویژن ساہیوال ذمہ دار محمد ذیشان عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت پاکپتن طارق عطاری اور نگرانِ تحصیل مشاورت پاکپتن حافظ محمد امین عطاری نے وفد کا پرجوش استقبال کیا۔ ذمہ داران نے شرکاء کو دعوتِ اسلامی کی جدید ڈیجیٹل سروسز اور تعلیمی و دینی شعبہ جات سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی اور انہیں فیضانِ مدینہ کا تفصیلی وزٹ بھی کروایا۔

وفد میں ساہیوال ڈویژن پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ ملک افتخار احمد اعوان، پاکپتن آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیض الحسن بودلہ، سرپرست اسحاق بدر عطاری سمیت مختلف اسکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

وفد کے اراکین نے دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور شعبہ مدنی چینل عام کریں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ذیشان عطاری، ڈویژن ذمہ دار "مدنی چینل عام کریں" کانٹینٹ:محمد شعیب شاہ عطاری)