فیضانِ مدینہ کراچی میں پی جی ڈی پروگرام کے
دوران مفتی علی اصغر عطاری کا اہم لیکچر
فیضانِ مدینہ کراچی، دعوتِ اسلامی:
مرکز
الاقتصاد الاسلامی (دعوتِ اسلامی) کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری ایک
سالہ ”پی جی ڈی پروگرام“ میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی
علی اصغر عطاری مدنی نے ایک معلوماتی اور مفصل لیکچر دیا جس میں انہوں نے حاضرین کو عقد کے بنیادی اصول و اہمیت
سے آگاہ کیا ۔
مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے اپنے لیکچر کے
دوران عقد کی تعریف، اس کی ضرورت و اقسام پر روشنی ڈالی جبکہ انہوں نے بتایا کہ
عقد اسلام میں ایک مقدس و اہم رشتہ ہے جس کی صحیح شناخت اور سمجھ بوجھ بہت ضروری
ہے۔
اس کے
علاوہ مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے عقوِدِمعاوضات اور تبرعات کے موضوعات پر بھی تفصیل
سے کلام کیا جن سے حاضرین کو اسلامی فقہ میں ان کے کردار و اہمیت کا علم ہوا۔یہ
پروگرام حاضرین کے لیے علمی تربیت کا مرکز تھا جس کا مقصد مسلمانوں میں عقد کے شرعی
اصولوں کی سمجھ بوجھ کو فروغ دینا ہے۔
Dawateislami