22 شوال المکرم, 1447 ہجری
آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 13 مارچ 2026ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں
پرتھ نگران اور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے چند اہم
امور پر مشاورت کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭پرتھ، آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں دینی
کام بڑھانا٭مدرسۃالمدینہ بالغات کے کلاسز کی تیاری٭دینی کاموں کے سلسلے میں
سفر کے دوران رہائش و طعام کے انتظامات٭ڈونیشن
کے اہداف کی تکمیل۔
Dawateislami