حضرت
علامہ سید انعام الحق شاہ صاحب کاظمی قادری ضیائی اور حضرت علامہ سید حبیب الحق
شاہ صاحب کاظمی قادری ضیائی کے ابو جان، استاد العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ ابوالخیر پیر سید حسین الدین شاہ صاحب سلطانپوری کاظمی
قادری ضیائی رحمۃ
اللہ علیہ
23 صفر المظفر 1448ھ بمطابق 07 اگست 2026ء کو تقریباً 92 سال کی عمر میں راولپنڈی
میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔ اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
وفات
کی خبر ملنے پر امیرِ اہلِ سنت نے اپنے خصوصی آڈیوپیغام کے ذریعے مرحوم کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے
لواحقین کو صبر و ہمت کی تلقین کی ہے۔
دعوتِ
اسلامی کا وفد جن میں چیئرمین کنزالمدارس بورڈ و رکن شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری
مدنی، استاذ العلماء مفتی گُل رضا عطاری مدنی اورسید لطیف ناظم عطاری سمیت ذمہ
داران دعوت اسلامی شامل تھے۔ امیر اہلسنت حضرت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ کاآڈیو پیغام لے کرسلطان پور پہنچے۔ سلطان پور پہنچ کر
مرحوم کے صاحبزادگان حضرت علامہ سید انعام الحق شاہ صاحب کاظمی قادری ضیائی اور
حضرت علامہ سید حبیب الحق شاہ صاحب کاظمی قادری ضیائی سے ملاقات کی اور ان سے
تعزیت کرتے ہوئے امیراہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیوپیغام سنایا۔پیغام سن
کر صاحبزادگان نے
امیرِ اہلسنت کا شکریہ ادا کیا اور آپ کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مزید
ترقی و صحت والی طویل زندگی کی دعائیں کیں۔ بعد ازاں دعوت اسلامی کے وفد نے حضرت
علامہ ابوالخیر پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی قادری ضیائی رحمۃ اللہ علیہ
کے
مزار شریف پرحاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔
امیر اہلسنت کاپیغام:
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مکتبۃ
المدینہ کی کتاب 'اللہ والوں کی باتیں' جلد پانچ، صفحہ 471 سے حضرت سیدنا عمر بن
عبدالعزیز رحمۃ
اللہ علیہ
کا فرمان نقل کرتے ہوئے فرمایا : ”جب تک دنیا میں کسی کی عمر کا ایک لمحہ باقی
ہے وہ مکمل نہ ہو جائے، جہاں قدم لگنا لکھا ہے وہ لگ نہ جائے، رزق کا ذرہ برابر
دانہ جب تک پورا نہ مل جائے اور جہاں موت آنی ہے جب تک وہاں پہنچ نہ جائے، اس وقت
تک کسی کو موت نہیں آ سکتی“
امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا
لواحقین سے تعزیت:
محمد
الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ
مجھے یہ
افسوس ناک خبر ملی کہ حضرت علامہ سید انعام الحق شاہ صاحب کاظمی قادری ضیائی اور
حضرت علامہ سید حبیب الحق شاہ صاحب کاظمی قادری ضیائی کے ابو جان، استاد العلماء شیخ
الحدیث حضرت علامہ ابوخیر پیر سید حسین الدین شاہ صاحب کاظمی قادری ضیائی رحمۃ
اللہ علیہ
صفر شریف کی 23 تاریخ 1448 ہجری مطابق 7 اگست 2026 کو تقریباً 92 سال کی عمر میں
راولپنڈی میں وفات پا گئے۔ اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
میں
تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و استقامت سے کام لینے کی تلقین کرتا
ہوں۔ اللہ رب العزت آپ حضور کے تمام مریدین و متوسلین، اہل خاندان، تلامذہ، آپ
حضور کے ادارے کے مدرسین اور معلمین، سبھی کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دونوں
جہانوں کی بھلائیوں سے مالا مال کرے۔ حضور کے ادارے کے لگائے ہوئے باغ کو اللہ پاک
ہرا بھرا اور لہلہاتا، مدینے کے پھولوں کے صدقے سدابہار رکھے۔
دعا و ایصالِ ثواب:
الحمد للہ رب العالمین
والصلاۃ والسلام علی خاتم النبیین
یا رب
المصطفیٰ جل
جلالہ و صلی اللہ علیہ والہ وسلم! مرحوم کی بے حساب مغفرت فرما، ان کی
قبر نور علی نور ہو اور نورِ حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے
صدقے ان کی قبر تا حشر جگمگاتی رہے۔ یا رب العزت! ان کی قبر باغِ جنت بن جائے۔ یا
ربِ جلیل! تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما۔ یا ذوالجلال والاکرام
اے
عظمت و عزت والے! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں، اپنے کرم کے شایانِ شان
ان پر اجر عطا فرما۔ یہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ
والہ وسلم
کو عنایت فرما، بوسیلہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم یہ
سارا ثواب مرحوم سمیت ساری امت کو عنایت فرما۔
اللہم
اٰمین بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم
Dawateislami