دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام15 مارچ 2022ء بروز
منگل پتوکی لاہور میں مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار ان نے شرکت کی۔
تحصیل
نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے سوشل میڈیا
کے درست استعمال کرنے کا ذہن دیا اور تلاوت
قراٰ ن پاک کی ترغیب دلائی جس پر عاشقان رسول نے شوال تک 16 ،13، 12،10،05
قراٰن مجید پڑھنے کی نیت کا اظہار کیا۔
اس
کے علاوہ مدنی مشورے میں گلی گلی مدارس کھولنے،
پھولنگر میں ہونے والے شب براءت اجتماع میں شرکت اور فی علاقہ 1 گاڑی روانہ کرنے کی
ترغیب دلائی نیز رمضان المبارک میں 30 دن اور 10 دن کے سنت اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔ مزید 29 مارچ 2022ء کو مارکیٹ میں ہونے والے احکام زکوٰۃ کورس میں تاجران کو شرکت کروانے کا
ہدف دیا اور 28 مارچ 2022ء کو پتوکی میں
رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے جدول کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
٭دوسری
جانب مولانا فیضان عطاری مدنی نے عادل فیاض
عطاری کے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھائی، محمد ندیم نیازی
کے والد محترم کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی اور ڈاکٹر محمد عدنان
عطاری کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کے
حلقہ میں بیان کیا۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل
ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا )