24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی سطح کی
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاوورسیز کی تمام علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں چائنا اور ہند کے
علاوہ تقریباً تمام ریجنز
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبہ محفل
نعت پر تفصیلی کلام ہوا جبکہ دینی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے۔