دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن  کے تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں علاقہ مشاورت ، حلقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ ذمہ دار مزمل عطاری نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کا عملی طریقہ بتایا اور مجلس میں کام کرنے کا ذہن دیا نیز تجہیزوتکفین کتاب پڑھنے، تجہیز و تکفین کے عملی طریقے پر مبنی ویڈیو دیکھنے اور متعلقہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس برائے کفن دفن فیضانِ مدینہ)