دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے  زیرِ اہتمام یکم مئی سے سات دن کا کفن دفن آن لائن کورس شروع ہوچکا ہے جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائی آن لائن شرکت کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

کورس کے پہلے روز ریجن ذمہ دار عبدالروف عطاری نے عیادت اور تعزیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ اس موقع پر نگران کابینہ، کابینہ ذمہ داران، ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورت، علاقہ مشاورت، حلقہ مشاورت اور زیلی مشاورت ذمہ داران نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تجہیزوتکفین کتاب پڑھنے اور تجہیزوتکفین کی موبائل ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)