21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں محمد اخلاق عطاری کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہو گیا
تھا، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ اسی سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ ان کی
رہائش گاہ جاکران سے ملاقات کی اور محمد اخلاق عطاری سے تعزیت کرتے
ہوئے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی اوراہلِ
خانہ کو مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن
دیا۔