پنجاب کے شہر پاکپتن میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اپریل 2026ء کو ڈویژن ساہیوال کے ذمہ داران کا اہم مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے کلام کیا۔

اس دوران رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے جبکہ عشر کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ آئندہ کے اہداف بھی مقرر کئے گئے۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)