دعوتِ اسلامی کے مختلف مدنی کاموں کے سلسلے میں نگران و اراکینِ شوریٰ ملک وبیرونِ ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے میں آپ نے اسلام آباد میں مشہور کالم نگار اور کئی کتابوں کے مصنف”اوریا مقبول جان“ سے ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی ۔ نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری ، حاجی امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔نگرانِ شوریٰ نے اوریا مقبول جان کو دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کا تعارف پیش کیا اور مختلف دینی امور پر تبادلہ ٔخیال کیا۔