ملک و بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام
کی تعلیمات سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جولائی
2024ء کو بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں اسٹیٹ نگران
اور نیوزی لینڈ کی نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی جنہوں نے مختلف موضوعات کے
متعلق گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ محرم الحرام کے مدنی پھولوں٭ رہائشی کورسز کا ہدف پورا
کرنا٭ نومبر
2024ء میں نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنا٭ رسالہ کارکردگی کے اہدف میں مزید بہتری لانا٭آسٹریلیا
میں 8 دینی کاموں کے اہداف 2024ء ٭نیو تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورتوں تک پہنچانا٭ علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت ہر اسٹیٹ نگران تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے آن لائن سیشنز میں شرکت کرنا٭نگرانِ
شوریٰ کے بیان میں شرکت کرنا٭جملہ ذمہ داران کے درمیان ٹریننگ سیشن منعقد کروانا۔