اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر نیو یارک میں بذریعہ اسکائپ ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس‘‘کاانعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 73اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توبہ کرنے اور خوب نیکیاں کمانے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کاذہن دیا۔