New year
Nightپر محفلِ نعت کا انعقاد کیا جائیگا، امیر اہلِ سنت
مدنی مذاکرہ فرمائیں گے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانےاور نیکیوں سے بھرے
لمحات سے نئے سال کا آغاز کرنے کے لئے دعوت اسلامی ہر سال کی طرح اس سال بھی New year Night پر محفل نعت کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔
اس محفل نعت کا اہتمام 31 دسمبر 2020ء کی شب
10:30 بجے ہوگا۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا جس کے بعد عاشقان رسول
بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ نعت خوانی کے بعد جانشین امیر اہلِ سنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
بیان کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں
بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات دینگے۔
عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ New year Nightامیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
ساتھ گزاریں اور نیکیاں کرتے ہوئے نئے سال کا آغاز کریں۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر
بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔