دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت نیو کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے ،بہرےاور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور ساؤتھ زون کے نگران  نے قیامت میں حساب دینے کے متعلق سنّتوں بھرا بیان کیا اور نماز، وضو، غسل اور دیگر فرض علوم سیکھنے کے حوالے سے ذہن بنایا۔

یادرہے کہ اسپیشل افراد کے لئے کورنگی میں یکم ستمبر 2019ءکو سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔