کراچی کی نیوکراچی کابینہ میں سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور ابو عطار حاجی عبد الرحمٰن کے ایصال ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام ، اساتذۂ کرام، مدرسۃ المدینہ کے مدرسین، ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔رکن شوریٰ سید ابراہیم عطاری نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دونوں شخصیات کی زندگی پر روشنی ڈالی۔