22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نیو کراچی غوث الاعظم مسجد میں مدنی مشورہ
4 years ago
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 19جون 2020ء بروزجمعۃ المبارک کو
نیو کراچی غوث الاعظم مسجد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا علاقائی نگران نے
شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی رکن کابینہ
محمد بغدادرضاعطاری نے 12مدنی کام موجودہ
حالات کے مطابق کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے،ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ میں مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے ، مسجد درس دینے ، نماز فجر کے بعد مدنی حلقے لگانے ، مدنی
انعامات کے مطابق زندگی کزارنے اور موجودہ
حالات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ایس ،او پیز پر عمل کر نے کے حوالے
سے شرکا کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: محمد بغدادرضاعطاری رکن کابینہ)