دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 4 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، نیو جرسی(Coney Island Avenue ,Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue, New Jersey city ) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 97 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔