دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے 6جون2020ء بروز پیر ناظم آباد کابینہ کراچی میں واقع پاپوش قبرستان میں گورکن اسلامی بھائی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں قبر تیار کرنے سے لے کر مردے کے دفنانے تک کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے کہا یہ دنیا فانی ہے اور ہم سب کو ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کر اندھری قبر میں جانا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ڈویژن ذمہ دار اسماعیل بھائی کی عیادت کی اور انہیں بیماری سے شفاء پر شکر کرنے اور بیمار رہنے پر صبر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اللہ کی رضاء پر راضی رہنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹر۔عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)