25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد
میں قائم نیشنل پریس کلب میں سینئر جرنلسٹ ملک عامر شہزاد اور دیگر صحافیوں کے
مرحومین کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا
گیا جس میں جنرل
سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد خلیل احمد راجہ کی بھی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب
کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ارکنِ شوریٰ نے صحافیوں کے مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)